اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم پچیس سال پرانی خواہش کی تکمیل کیلئے سفر کا آغاز جمعتہ المبارک سے کرینگے،قومی اسمبلی کو بتایا ہے گیا کہ وزیراعظم نواز شریف ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کے لئے جمعے کو ترکمانستان کا دورہ کریں گے۔وقفہ سوالات کے دوران پٹرولیم و قدرتی وسائل کی پارلیمانی سیکرٹری شہزادی عمرزادی ٹوانہ نے ایوان کو بتایا کہ منصوبے سے ملک میں گیس کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ گیس کے گھریلو کنکشنز پر کوئی پابندی نہیں ہے تاہم یہ حقیقت ہے کہ قدرتی گیس کی طلب ورسد میں بڑے فرق کے باعث ملک میں نئے صنعتی وتجارتی گیس کنکشنز پر پابندی ہے۔واضح رہے کہ یہ گیس پائپ لائن منصوبہ پچیس سال سے زیر غور ہے مگر مسلسل علاقائی مسائل کی وجہ سے اس کا آغاز نہ ہوسکا اب امکان ہے کہ افتتاح کے بعد اس منصوبے پر کام تیز رفتاری سے مکمل کیاجائے گا اور پاکستان کے عوام کو انرجی کرائسز سے نکالنے میں مددملے گی۔