اسلام آباد(نیوز ڈیسک) این اے 122 میں ووٹوں سے متعلق درخواست پر سماعت ، پی ٹی آئی کی جانب سے علیم خان اور شعیب صدیقی الیکشن کمیشن میں موجود ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے این اے122کے ضمنی الیکشن میںایک ہزار سے زائد ووٹوں کی منتقلی کا الزام عائد کر رکھا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 5رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے علیم خان نے تحریر ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کر دئیے سماعت میں،چیئر مین نادرا بھی پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے درخواست کی مزید سماعت اٹھارہ دسمبرتک ملتوی کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر صوبائی الیکشن کمشنراور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سمیت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی طلب کر لیا ہے ، جبکہ صوبائی الیکشن کمیشنر اور ڈسٹکٹ الیکشن کمشنر کو آئندہ سماعت میںو وٹوں کی منتقلی کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے