جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

سشماسوراج نے انتہائی اہم اعلان کردیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں جمہوریت قدم جمارہی ہے، افغانستان کو اہم داخلی مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان میں دہشت گردی بڑھی ہے، ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی ختم کرنا افغانستان کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا افغانستان کو قبائل کے بجائے دہشتگردی سے خطرہ ہے، دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر افغان عوام کوسیلوٹ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی ممالک کو سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، افغانستان میں دہشتگردی کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔ سشما سوراج نے کہا کہ علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں ، بھارت افغانستان کی مصنوعات کی ترسیل کیلئے کردار ادا کررہا ہے۔ بھارت افغانستان میں امن و استحکام میں تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا اقتصادی ترقی کے علاوہ افغانستان میں امن کا کوئی راستہ نہیں۔ افغانستان کے ساتھ تجارت کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ افغانستان کے ساتھ تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا 2016 میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس بھارت میں ہو گی اور اس کا خیر مقدم کریں گے۔انہوں نے کہا بھارتی وزیراعظم اگلے سال سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئینگے ۔جنگ کے رپورٹر صالح ظفرکے مطابق مودی سارک ممالک کے سربراہ کانفرنس میں شرکت کرینگے، اور میں بھی ساتھ ہونگی،گرمی جوشی کو بڑھانے کیلئے اسلام آباد آئی ہوں ۔بھارتی وزیراعظم پاکستان آئینگے ، نریندر مودی اگلے سال پاکستان آئینگے ۔سشما سوراج کی گفتگو۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…