اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے بھارت سے پاکستان آمد کے بعد ائرپورٹ پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں یہی پیغام لے کرآئی ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان رشتے اورمزیداچھے ہوں ۔انہوں نے کہاکہ ہارٹ کاایشیاءکانفرنس پاکستان میں ہورہی ہے اس لئے میری حاضری ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ میری ملاقات وزیراعظم نوازشریف اورمشیرخارجہ سرتاج عزیزسے ہوگئی ۔انہوں نے کہاکہ ملاقات کے بعدہی پتاچلے گاکہ کیاہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے درمیان گفتگوکابنیادی محورافغانستان ہوگا۔