لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں صدر مملکت ممنون حسین کو نااہل قرار دینے کیلئے درخواست کی سماعت۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کو نااہل قراردیا جائے۔ صدرمملکت نے تقریب میں سود کو جائز قرار دینے سے متعلق بیان دیا، بیان کے بعدممنون حسین آئینی طورپرصدرکے منصب کے لیے نااہل ہوگئے،درخواست گزار کا موقف۔ عدالت نے صدر ممنون حسین کے سود سے متعلق بیان کاتحریری موادطلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو صدر مملکت کے بیان والی سی ڈی پیش کردی گئی۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت14دسمبر تک ملتوی کردی۔
صدر ممنون حسن کو سود بارے بیان مہنگا پڑ گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں