اسلام آباد(آن لائن)سیاسی و عسکری قیادت نے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے ملک میں قیام امن کے لیے دہشت گردوں کیخلاف جاری جنگ کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان منگل کو ون آن ون ملاقات میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی ،افغانستان بھارت کے ساتھ تعلقات کراچی و بلوچستان آپریشن ، آئی ڈی پیز کی واپسی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال اور وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں دونوں رہنماﺅں نے پاک بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ ملاقات میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کو ملک سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے ،اس کے علاوہ دنوں رہنماﺅں کے درمیان کراچی اور بلوچستان میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر آرمی چیف نے وزیر اعظم نواز شرریف کو آپریشن ضرب عضب ، کراچی اور بلوچستان میں جاری آپریشن پر کے نتیجے میں میں ہونے والی پیش رفت اور دورہ امریکہ کے دوران امریکی اعلیٰ حکام سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی وزیرا عظم کو آگا کیا میں لیا ہے اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے نتیجے میں ہونے والی پیش رفت پراطمینان کا ااظہار کیا ، اور پاک فوج کے جوانوں کے کردار کو سراہا ۔ ملاقات میں آئی ڈی پیز کی واپس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔