اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا کے لئے 110 ارب روپے جاری کرے۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر حکومت صوبوں کوریلیف دینا چاہتی ہے تو صوبوں کا پیسا دے۔ انہوں نے کہا جون میں پیش کیا گیا بجٹ غیر حقیقت پسندانہ تھا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا 40 ارب کے نئے ٹیکسز کا بوجھ عوام پر ڈالا گیا ہے ، حکومت گومگو سے کام لے رہی ہے ملازمین اپنی نوکریوں سے متعلق پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا اس وقت قومی ادارے کا مستقبل داو پر لگا ہوا ہے ، قوم اور پارلیمنٹ کو بتائیں کہ اصل حقیقت کیاہے ۔