جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے قبل سرتاج عزیز کے بیان نے ہلچل مچا دی

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں استحکام اور پائیدار امن کا خواہاں ہے کیونکہ افغانستان میں عدم استحکام پاکستان کے مفاد میں بھی نہیں ہے۔پاکستان کے دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے آغاز سے قبل اس میں شریک ممالک کے اعلی حکام کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ دفترِ خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سینیئر حکام کے اجلاس میں افتتاحی خطاب کے دوران سرتاج عزیز نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس علاقائی تعاون اور رابطوں کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس سے رکن ممالک کو افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے نتیجہ خیز سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔سرتاج عزیز نے خطے کے ممالک پر انسدادِ دہشت گردی، انسداد منشیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت متعدد شعبوں میں علاقائی تعاون میں اضافے پر زور دیا۔ افغانستان کے نائب وزیرِ خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا اور کہا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی سے جنگ میں متحدہ کوششوں کی ضرورت ہے اور ان کا ملک دہشت گردی کی تمام اقسام اور اشکال کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے ۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…