اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق امو رپر تبادلہ خیال کیلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے وزیراعظم کو نئے شراکت دار ی قانون سے متعلق آگاہ کیا ۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نئے قانون کے تحت قومی ائیر لائن کو بیورو کریسی سے نکال کر لمیٹیڈ کمپنی کے تحت چلایا جائیگا۔بریفنگ کے دوران انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کیلئے او جی ڈی سی ایل کے کارپوریٹ ماڈل کو نافذ کیاجائیگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بنائے گئے نئے قانون کے تحت ملازمین کوتحفظ دیاگیاہے انہیں نوکریوں سے نہیں نکالا جائیگا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پی آئی اے کی نجکاری کی سخت مخالفت کرتے ہوئے آخری حد تک مزاحمت کرنے کا اعلان کیاتھا۔