کراچی (نیوزڈیسک)کراچی آپریشن , رینجرز کے بارے میں بڑافیصلہ آگیا.شہر قائد میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ حل ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کراچی کی سیکیورٹی پر ہونے والے اہم اجلاس میں وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے فیصلے پر رضا مند کر لیا جس پر سید قائم علی شاہ نے نواز شریف کو رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی یقین دہانی کرادی اور جلد ہی نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے میں تاخیر کرنے پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا یا ۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اگر رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر سندھ حکومت کو مسئلہ تھا تو پہلے ہی حل کرلیتے ،اس طرح عوام میں کراچی آپریشن اور قومی اداروں کو متنازعہ بنانا ٹھیک نہیں ہے ۔دنیا نیوز کے مطابق کراچی کی سیکیورٹی پر ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اہم اجلاس کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت بھی اہم اجلاس ہو گا جس میں شہر کے مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس کے بعد رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔
متعلقہ خبریں
کراچی آپریشن , رینجرز کے بارے میں بڑافیصلہ آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































