اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکہ میں حملے ،تاشفین ملک کامولاناعبدالعزیزسے رابطے کاالزام ،وزیراخلہ نے امریکہ کوکھری کھری سنادیں ۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ کسی ایک شخص کی وجہ سے کسی قوم ،ملک یامذہب کوموردالزام نہیں ٹھہرایاجاسکتا۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خا ن نے گزشتہ روزپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاشفین ملک کامولاناعبدالعزیزسے کوئی تعلق نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ جوفوٹوگراف ملے تھے وہ جعلی ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ تاشفین کے پاکستان کی کسی بھی کالعدم تنظیم سے رابطے کے ثبوت نہیں ملے ۔