اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی دارلحکومت سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اپنے گھروں اور دفاتروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے آسمان تلے آہ گئے امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 7.2جبکہ زیر زمین گہرائی 88کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ،زلزلے کا مرکز تاجکستان اور چین کے درمیا ن 109کلومیڑ دوور واقع تاجکستان کا علاقہ تھا ، پاکستان کے علاہ چین تاجکستان ،افغانستان اور بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارلحکومت ، گلگت ، مظفرآباد ،پشاور ،خیبر ایجنسی ،سوات ،ایبٹ آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں رپورٹس کے مطابق لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور شہری اپنے دفاتر گھروں اور کارباری مراکز سے کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے کھلے میدان میں نکل آئے ،اور موبائل فون کے زریعے اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کرتے رہے امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.2اور زیر زمین گہرائی 88کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور چین کے درمیا ن 109کلومیڑ دوور واقع تاجکستان کا علاقہ تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے مختلف علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق چین افغانستان اور تاجکستان میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم آخری اطلاع تک کسی قسم کے جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔