اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہوگی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کل پاکستان جائیں گی۔سشما سوراج آج بھارتی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی جس میں وہ پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کے مابین ہوئی ملاقات سے متعلق پارلیمنٹ کو آگاہ کریں گی۔