کراچی (نیوز ڈیسک) نواز شریف کا بینہ کے اہم وزراءکے ہمراہ کراچی پہنچ گئے ، وزیراعظم دورہ کراچی کے دوران اہم اجلاس کی صدارت کرینگے ، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہونگے ۔ اجلاس میں کراچی آپریشن سمیت اہم ایشوز پر بریفنگ دی جائیگی ، نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز اور سیکریٹری داخلہ سندھ میں امن وامان پر بریفنگ دینگے ، اجلاس میں کراچی آپریشن میں تیزی لانے سے متعلق مشاورت بھی کی جائے گی ۔