اسلام آباد(نیوزڈیسک ) وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاک بھارت بات چیت میں قائم ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے اور امید ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ کشمیر سمیت تمام اہم امور پر بات چیت ہو گی، اوفا میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے اب دیکھتے ہیں بھارت کی جانب سے یہ عمل کیسے آگے بڑھایاجاتاہے، جرمن نشریاتی ادارے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے مذاکراتی عمل میں موجود ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے اور امید ہے کہ اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے مابین ہونے والے مذاکرات میں مقبوضہ کشمیر سمیت تمام اہم معاملات پر بات چیت ہو گی،انہوں نے کہاکہ اوفا میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے۔ دیکھنا یہ ہو گا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ مذاکرات کے بعد یہ عمل آگے کیسے بڑھایا جائے گا۔