اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ افغانستان ملک میں قیام امن کےلئے تعطل کے شکار مذاکرتی عمل کو دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے تو پاکستان مصالحتی عمل میں معاون کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے پاکستان افغانستان میں حقیقی امن و استحکام کا خواہاں ہے۔وزیراعظم نواز شریف کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ پاکستان افغانستان میں حقیقی امن و استحکام کا خواہاں ہے اور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ انھی امور پر بات کی جائے گی۔طارق فاطمی نے بتایا کہ اس کانفرنس کا اہم مقصد افغانستان میں امن قائم کرنا ہے اور اسی سلسلے میں خطے کے دیگر ممالک کو مدعو کیا گیا ۔معاونِ خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں بھی افغانستان میں طالبان سے مذاکرات میں معاون کا کردار ادا کیا ہے اور ہم اب بھی سہولت کار کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔گذشتہ کچھ ماہ میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بعد اس کانفرنس میں پاکستان کے موقف کے بارے میں طارق فاطمی نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ نہیں ہیں اور پاکستان نے افغانستان کے کہنے پر ا±س کی مدد کی ہے۔’افغانستان نے پاکستان سے مصالحتی عمل شروع کروانے کی درخواست کی تھی اور پاکستان افغانستان کی قیادت میں شروع ہونے والے مصالحتی عمل میں معاون کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔