جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

داعش اور ہمارا مطالبہ ایک ہے،مولانا عبدالعزیز کے بیان نے کھلبلی مچادی

datetime 6  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وداعش اور ہمارا مطالبہ ایک ہے،مولانا عبدالعزیز کے بیان نے کھلبلی مچادی-فاقی دارالحکومت کی لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کیلی فورنیا حملے میں ملوث تاشفین ملک سے کسی بھی طرح کے تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا کسی جہادی یا دہشت گرد تنظیم سے نہ کوئی تعلق تھا اور نہ ہےـملک میں اسلام کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں’امریکہ حوالگی سے نہیں ڈرتا’ ہم خود شہادت کے متمنی ہیںـایک انٹرویو میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ کیلی فورنیا حملے میں ملوث بتائے جانے والے میاں بیوی رضوان فاروق اور تاشفین ملک سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ تاشفین ملک کو نہیں جانتاـانہوں نے تاشفین ملک کے ساتھ اپنی تصاویر کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے تو آج تک اپنی بیوی اور بیٹیوں کے ساتھ بھی تصویر نہیں بنوائی کسی غیر محروم خاتون کے ساتھ تصویر بنوانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاـمولانا عبدالعزیز نے کہا کہ تاشفین ملک یا اس کے شوہر سے ان کی نہ توکوئی ملاقات ہوئی اور نہ ہی کوئی رابطہ رہاـمیرا کسی جہادی یا دہشت گرد تنظیم سے نہ تو پہلے کوئی تعلق تھا اور نہ اب ہےـملک میں نفاذ اسلام کی بات کرتے ہیںـپیرس حملوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا تھا اور کیلی فورنیا واقعہ پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہیں لیکن ہمیں دہشت گرد یا ان کا ساتھی بنا کر پیش کیاجاتا ہےـانہوں نے کہا کہ جامعہ حفصہ کی طالبات کا داعش سے کسی قسم کا تعلق یا واسطہ نہیں چونکہ ہم بھی نفاذ شریعت کی بات کرتے ہیں اور داعش بھی یہی مطالبہ کرتی ہے اس لیے طالبات نے اسلام کی محبت میں سوشل میڈیا پر داعش کے حق میں ویڈیو جاری کی جو جذباتی اقدام تھاـمولانا عبدالعزیز نے کہا کہ اگر امریکہ کی طرف سے ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا تو انہیں اس کا کوئی خوف نہیں ہمیں موت سے نہیں ڈرایا جاسکتا کیونکہ ہم خود شہادت کے متمنی ہیںـ



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…