جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

بلدیاتی الیکشن :پنجاب ،سندھ کے تیسرے مرحلے کے غیر حتمی،غیر سرکاری نتائج

datetime 6  دسمبر‬‮  2015
Px05-113 KARACHI: Dec05 - Woman voter showing victory sign while others cast their votes at a polling station in Gulshan-e-Iqbal during the third and last phase of local government elections. ONLINE PHOTO by Anwar Abbas
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پنجاب اور سندھ کے 18اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب میں 581نشستیں لے کر پہلے آزاد امیدوار576نشستیں لے کر دوسرے ،تحریک انصاف110نشستیں لے کر تیسرے ،پیپلزپارٹی 35نشستوںکے ساتھ چوتھے ،مسلم لیگ (ق) 7 نشستیں لے کر پانچویں جبکہ جماعت اسلامی 3 نشستوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہی ۔سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ 150 نشستوں کے ساتھ پہلے پیپلزپارٹی 18نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پی ٹی آئی10کے ساتھ تیسرے، مسلم لیگ (ن)6نشستوں کے ساتھ چوتھے، آزاد امیدوار 4نشستوں کے ساتھ پانچویں اور جماعت اسلامی ایک نشست کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آتے ہی مختلف شہروں میں جشن کا سلسلہ شروع ہو گیا، کامیاب امیدواروں کے حامی نعرے لگاتے اور رقص کرتے رہے، کامیابی کی خوشی میں مٹھائی کی دکانیں خالی کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پنجاب کے 12 اور کراچی کے 6 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے گئے ،پولنگ صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوکر بغیر کسی وقفے کے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہی ۔پولنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ۔ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پنجاب کے جن 12 اضلاع میں پولنگ ہوئی ان میں راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، لیہ، راجن پور، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، جھنگ، خوشاب، سیالکوٹ اورنارروال شامل ہیں جب کہ کراچی کے 6 اضلاع کراچی وسطی، شرقی، جنوبی، غربی، ملیراورکورنگی میں ہنگاموں اور لڑائی جھگڑے کے بعد پولنگ کا عمل مکمل ہوا۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی میں بیشتر سیٹوں پر ایم کیو ایم کے امیدواروں کی برتری حاصل ہے۔ بلا اور ترازو پیچھے پیچھے جبکہ کہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی بازی لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب میں 581نشستیں لے کر پہلے آزاد امیدوار576نشستیں لے کر دوسرے ،تحریک انصاف110نشستیں لے کر تیسرے ،پیپلزپارٹی 35نشستوںکے ساتھ چوتھے ،مسلم لیگ (ق) 7 نشستیں لے کر پانچویں جبکہ جماعت اسلامی 3 نشستوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہی ۔پنجاب میں تیسرے مرحلے میں راولپنڈی میں ٹوٹ 46نشستوں میں سے 34پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہو گئے جبکہ 3پر تحریک انصاف کامیاب ہو ئی،جھنگ میں مسلم لیگ (ن) نے 9 اور آزاد امیدواروں نے 3 نشستیں حاصل کیں۔اوچ شریف کی 13 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے 8 اور 5نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔گوجر خان میں 19 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) 9 آزاد امیدوار 7،تحریک انصاف 2 اور پیپلزپارٹی ایک نشست حاصل کرسکی۔لیہ میں 20 نشستوں میں سے12 نشستوں پر آزاد امیدوار،7پر مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف ایک نشست حاصل کر سکی، میونسپل کمیٹی شجاع آباد میں تمام 12نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے،نوشہرہ وادی سون میں تحریک انصاف 4،مسلم لیگ(ن) 4 اور 3نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے،میونسل کمیٹی ظاہر پیر کی 17نشستوں میں سے مسلم لیگ(ن) 9، پیپلز پارٹی 5 اور 3نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، ڈسکہ میونسل کمیٹی میں مسلم لیگ(ن) 14اور 16نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے شکر گڑھ میونسل کمیٹی میں مسلم لیگ(ن) 9،تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں نے 5,5نشستیں حاصل کیں۔میونسل کمیٹی ٹیکسلا میں مسلم لیگ(ن) 12، اورتحریک انصاف 10نشستیں حاصل کر سکی۔میونسل کمیٹی نارووال میں مسلم لیگ(ن) 11،آزاد امیدواروں نے 13 جبکہ تحریک انصاف نے ایک نشستیں حاصل کی۔میونسل کمیٹی کور چٹھہ میں مسلم لیگ(ن) 6، آزاد امیدوار 2 اور جے یو آئی نے 1 نشست حاصل کی۔میونسل کمیٹی کہروڑ لال عیسن میں تحریک انصاف6،آزاد امیدوار 5 اور مسلم لیگ(ن) نے 2نشستیں حاصل کیں۔ سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ 150 نشستوں کے ساتھ پہلے پیپلزپارٹی 18نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پی ٹی آئی10کے ساتھ تیسرے، مسلم لیگ (ن)6نشستوں کے ساتھ چوتھے، آزاد امیدوار 4نشستوں کے ساتھ پانچویں اور جماعت اسلامی ایک نشست کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہی۔کراچی، ملیر میں ٹوٹل 38نشستوں میں سے 10میں پیپلز پارٹی اور 5میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان ، تحریک انصاف کراچی کے صدر علی زیدی اور پیپلز پارٹی کراچی کے صدر نجمی عالم کو ایم کیو ایم کے امیدواروں نے شکست دے دی ہے۔نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں کراچی کے 6 اضلاع میں پولنگ کے عمل کے دوران لانڈھی، کورنگی، لیاری اور بنارس میں شدید ہنگامے اور کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے، لانڈھی میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے جس کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے جب کہ ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے لانڈھی کے کشیدہ علاقوں کا دورہ کرکے امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا، پنجاب کے 12 اضلاع میں ہونے والی پولنگ کے دوران بھی مختلف مقامات پر ہاتھا پائی اور لڑائی جھگڑے کے واقعات سامنے آئے جس کے نتیجے میں ایک شخص راولپنڈی میں جبکہ دوسرا ملتان میں جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔لانڈھی میں پیش آنے والے واقعات کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لانڈھی میں 20 پولنگ اسٹیشنز میں ان کی جماعت کے 40 سے زائد پولنگ ایجنٹس کوبدترین زد وکوب کا نشانہ بنانے کے بعد جعلی ووٹ بھگتائے گئے، اس تمام صورت حال میں رینجرز نے ہماری کوئی مدد نہیں۔ وہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ روک دیا جائے۔دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد کے حکم پر عوامی شکایات کے لئے مرکزی سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں شکایتوں کے انبار لگ گئے اور پنجاب کے 12 اور سندھ کے 6 اضلاع سے پولنگ کے چند گھنٹے بعد ہی شکایاتیں ملنا موصول ہوگئیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے 136 اور کراچی سے 49 شکایات موصول ہوئیں۔دوسری جانب پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا تو مختلف شہروں میں جشن کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کامیاب امیدواروں کے حامی نعرے لگاتے اور رقص کرتے رہے۔ کامیابی کی خوشی میں مٹھائی کی دکانیں خالی کر دیں۔بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ اختتام کو پہنچا پولنگ ختم ہوتے ہی نتائج آتے گئے اور جیتنے والوں کو خوشی سے نہال کرتے گئے۔ راولپنڈی کی یو سی چالیس سے شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق چیئرمین منتخب ہوئے تو کارکن لال حویلی میں جمع ہو گئے۔ نعرے لگاتے کارکنوں نے اپنے امیدوار کو کاندھوں پر اٹھا لیا اور خوب بھنگڑے ڈالتے رہے۔ ملتان کی یوسی چونتیس میں تحریک انصاف کے ملک عمران نے مخالف کو زیر کیا تو پارٹی پرچم اٹھائے کارکن چوک فوارہ پر نکل آئے اور ڈھول کی تھاپ پر ناچتے گاتے رہے۔ بہاولپور کی یونین کونسل چودہ میں نون لیگ کے امیدوار پرغام اشتیاق کی کامیابی کی خبر ملتے ہی حامیوں نے اپنے امیدوار کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ کارکن تالیاں بجاتے اور رقص کرتے رہے جھنگ میں یونین کونسل سینتیس سے نون لیگ کے میاں پرویز کامیاب ہوئے تو حامیوں نے اپنے امیدوار کو پھولوں سے لاد دیا اور نوٹ بھی نچھاور کیے۔ لیہ کے وارڈ نمبر گیارہ سے جنرل کونسلر کے آزاد امیدوار عابد انور علوی کی جیت پر حامی انتخابی نشان بالٹی اٹھائے باہر نکل ا?ئے اور اپنے امیدوار کو پھولوں کے ہار پہنائے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…