جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پیرس اورامریکہ پرحملے ،مسلمانوں کاکتنانقصان ہوا؟شہبازشریف بول پڑے

datetime 5  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)پیرس اورامریکہ پرحملے ،مسلمانوں کاکتنانقصان ہوا؟شہبازشریف بول پڑے . لندن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہ پیرس حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے، برطانیہ پنجاب حکومت کو صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کرے گا، اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کیلئے کام کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حالیہ دورہ برطانیہ ان کے کیریئر کا کامیاب ترین دورہ ہے۔ اپنے چار روزہ دورے کے اختتامی روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جس طرح برطانوی حکومت نے خصوصی توجہ دی وہ ان کا وزیر اعظم نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ برطانوی حکام سے صحت، تعلیم اور دہشت گردی سے متعلق گفتگو ہوئی، برطانوی حکومت صحت کے شعبہ میں پنجاب حکومت کی بھرپور مدد کرے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی مسئلہ نہ بنا تو توانائی بحران پر قابو پالیں گے اور 2017ء4 تک لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ پیرس اور امریکہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات سے مسلمانوں پر دباؤ بڑھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے خلاف سخت اقدامات کئے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…