اسلام آباد(آن لائن) پیمرا نےسابق صدر پرویز مشرف کے انٹرویوز نجی ٹی وی پر رکوانے کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔حکومت کی جانب سے بھی عدالت کے ذریعہ درخواست دائر کیے جانے امکان ہے۔آن لائن کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے نجی ٹی وی پر انٹرویوز پر پابندی کے لیے حکومت نے پیمرا سے براہ راست رجوع کر لیا ہے دوسر ی جانب عدالت سے رجوع کرنے کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت کی جانے لگی ہے۔درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ یا لاہور ہائی کورٹ دائر کی جاسکتی ہے ۔اس حوالے سے خبر کی تصدیق کے لیے چیئرمین پیمرا ابصار عالم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایاکہ انہوں نے حال ہی میں پیمرا کا چارج سنبھالا ہے تاہم قانونی ماہرین سے مشاور ت کریں گے کہ پابندی لگائی جا سکتی ہے یا نہیں ۔واضع رہے کہ مریم نواز شریف نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ پیمر ا کو نوٹس لے کر پرویز مشرف کی نجی ٹی وی سے انٹرویوز کو روکنا چاہے۔