اسلام آباد(آن لائن)وزارت داخلہ کے حکم پرعمران فاروق قتل کیس کی ایف آئی آردرج کرلی گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے حکم پرعمران فاروق قتل کیس کی ایف آئی آرایف آئی اے نے انسداددہشتگردی کی عدالت میں درج کی ،ایف آئی اے نے مقدمہ میں محسن علی ،معظم علی اورخالدشمیم کونامزدکیا،مقدمے میں دہشتگرد،قتل اورجرم میں معاونت کی دفعات شامل ہیں۔