لندن(آن لائن)لندن میں امریکی اہلکارنے وزیراعظم نوازشریف کوکیلوفورنیاکی حملہ آورتاشقین کی پاکستان میں موجودلال مسجدکے خطیب مولاناعبدالعزیزکے ساتھ رابطے سے آگاہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں امریی سینئراہلکارنے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اورانہیں امریکی صدراوباماکاپیغام حوالے کیا،امریکی اہلکارنے کیلوفورنیاکی حملہ آورتاشقین کی لال مسجدکے خطیب مولاناعبدالعزیزکے ساتھ مسجدمیں لی گئی تصاویرسے بھی آگاہ کیا،رپورٹ میں کہاگیاکہ حملہ آورتاشقین کی لال مسجدکے خطیب سے رابطے ہیں ،وزیراعظم نوازشریف نے ہرقسم کے تعاون کی انہیں یقین دہانی کرائی ۔امریکی اہلکارسے ملاقات کے بعدمیاںنوازشریف نے لندن میں موجودوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ملاقات کی اورملک میں آپریشن کومزیدتیزکرنے کافیصلہ کیاگیا۔