کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کے مستقبل کا فیصلہ آج، شہرِ قائد کے چھ اضلاع کی 209 یونین کونسلوں اورکمیٹیوں سمیت 1514دیگر نشستوں کے لئے 5441 امیدوار مدمقابل ہیں، 70 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ،ان انتخابی نتائج کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی کہ ایم کیو ایم کی گرفت اب بھی کراچی پر برقرار ہے یا نہیں۔شہر میں تیسرے مرحلے کے لئے209 یونین کونسلز میں انتخاب ہوگا، جو شہری علاقوں پر مشتمل ہیں جبکہ اڑتیس کونسلز دیہی علاقوں کی نمائندگی کریں گی۔ شہر قائد میں پولنگ کے لئے چار ہزار ایک سو اکتالیس پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے پولنگ والے دن پچیس ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز کے نو ہزار چار سو اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔شہر کے تمام چھ اضلاع میں پولنگ صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بلا وقفہ جاری رہے گی۔ کراچی میں میونسپل نشستوں کی تعدادکراچی کے چھ اضلاع میں کراچی غربی ، کراچی جنوبی، کراچی شرقی ، کورنگی ، کراچی وسطی اور ملیر شامل ہیں۔کراچی غربی میں یونین کمیٹیز کی تعداد 46 ہے، جس میں اورنگی، سائیٹ، بلدیہ اور کیماڑی شامل ہیں۔کراچی وسطی میں مجموعی طور پر 51 یونین کمیٹیز ہیں، ضلع وسطی میں کل چار ٹانز لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ اور نارتھ کراچی شامل ہیں۔کراچی جنوبی اور کراچی شرقی میں کل 31 یونین کمیٹیز ہیں، کراچی ساتھ ضلع صدر اور لیاری ٹاون پر مشتمل ہے جبکہ کراچی ایسٹ میں جمشید اور گلشن ٹانز ہیں۔کورنگی میں کل 37 یونین کمیٹیز ہیں، اس ضلع میں تین ٹاون لانڈھی، کورنگی اور شاہ فیصل ٹاون شامل ہیں۔ملیر میں سب سے کم 13 یونین کمیٹیز ہیں،اس ضلع میں تین ٹان ملیر، بن قاسم اور گڈاپ شامل ہیں۔