اسلام آباد (نیوزڈیسک) باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے احکامات پر یونان سے غیرقانونی طور پر ڈیپورٹ کئے گئے مسافروں کو لانے والے طیارے کو واپس بھجوانے سے مغربی ممالک بالخصوص یورپی ممالک کے سفارتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ وزیر داخلہ سے چند روز قبل یورپی ممالک کے امیگریشن کے ایک اعلی افسر نے اس بات پر اتفاف کیا تھا کہ ڈیپورٹ کئے جانے والے تمام پاکستانیوں کے کاغذات کی ایف آئی اے سے جانچ پڑتال کی جائے گی۔ یونان 2009 ءمیں ہونے والے معاہدے کو غلط استعمال کر رہا تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزارت خارجہ کی وساطت سے یورپی ممالک کے دبا¶ قبول کرنے سے انکارکر دیا تھا۔ انہوں نے یورپی ممالک کو پیغام دیا کہ پاکستانی شہریوں کی تذلیل برداشت نہیں۔ ان کے خیال میں صرف برطانیہ 2009 کے معاہدے پر صحیح طور پر عملدرآمد کررہا ہے۔ یورپی ممالک کے امیگریشن آفسز کی یقین دہانی کے باوجود غیرقانونی طور پر پاکستانیوں کو ڈیپورٹ کرنے پر وزارت خارجہ کے حکام یورپی یونین سے احتجاج کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یورپی یونین نثار علی خان جلد یورپی یونین کے سفیروں سے بات کریں گے۔