کراچی(نیوز ڈیسک) پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے براستہ بیجنگ ٹوکیو روانہ ہوئی تھی. چینی سول ایوی ایشن حکام کو پی آئی اے سے متعلق مشتبہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پرواز کو تیانجن میں ہنگامی طور پر ا±تار لیا گیا۔پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع پر پرواز کو ہنگامی طور پر تیانجن میں لینڈ کروا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پرواز کی تیانجن ائیر پورٹ پر ہی تلاشی لی جا رہی ہے جس کے بعد کلئیرنس ملنے پر پرواز کو ٹوکیو کے لیے روانہ کر دیا جائے گا۔