جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

عمران خان درخت کہاں سے لائیں گے اورکہاں لگائیں گے ؟

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)عمران خان درخت کہاں سے لائیں گے اورکہاں لگائیں گے ؟.وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں دس کروڑ درخت لگانے کا دعویٰ جھوٹا ہے ،عمران خان بتائیں کہ یہ درخت کہاں سے آئے اور کہاں لگے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی عوام بھی صوبائی حکومت کی جانب سے کی جانے والی شجر کاری ڈھونڈ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے مزدورں کی فہرست دیں ۔کے پی کے حکومت درخت لگانے کی آڑ میں وسائل پر ڈاکا ڈال رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شجر کاری مہم کو اتنا خفیہ رکھا کہ علاقہ مکینوں کو بھی پتہ نہیں لگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ابھی تک دس کروڑ درخت لگانے کا جھوٹ دہرا رہے ہیں لیکن کسی نے بھی اتنی بڑی تعداد میں درختوں کی خرید‘ منتقلی اور شجرکاری کے عمل کو نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے بھی ابھی تک اس طرح کے عمل اور کارروائی کی فوٹیج کو نہ تو نشر کیا اور نہ ہی شائع کیا ہے حالانکہ میڈیا پل پل کی خبر اور معلومات عوام تک پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اراکین پارلیمنٹ‘ سول سوسائٹی اور صحافیوں کو ان جنگلات کا دورہ کرائیں جہاں پر دس کروڑ درخت لگائے گئے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان اس بات کا بھی جواب دیں کہ دس کروڑ درختوں کی خرید کہاں سے کی گئی۔ ان پر کتنی لاگت آئی اور شجرکاری سمیت اس تمام عمل پر آنے والے اخراجات کی تفصیل عوام کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری کا یہ عمل اتنے خفیہ انداز میں کیا گیا کہ خود خیبر پختونخوا کے عوام بھی اس شجرکاری کا سراغ لگانے کے لئے کوشاں ہیں کیونکہ علاقہ کا کوئی بھی شخص ابھی تک اس حوالے سے تصدیق کرنے کیلئے دستیاب نہیں لہٰذا حالات و واقعات ان کے اس طلسماتی منصوبے کو جھوٹ ثابت کر رہے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ یہ بھی سوال اٹھایا جارہا ہے کہ دس کروڑ درخت لگانے کے لئے تقریباً 50 کروڑ مربع فٹ رقبہ درکار ہوتا ہے لہذا عمران خان اپنے اس دعویٰ کی تصدیق میں اس رقبے کی نشاندہی کریں اور شجرکاری کے تمام عمل کی فوٹیج اور تصاویر جاری کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…