جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

بد انتظامی اور کرپشن کے باعث ہم تباہی کے دھانے پر پہنچ گئے، چیف جسٹس

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ بد انتظامی اور کرپشن کے باعث ہم تباہی کے دھانے پر پہنچ گئے ہیں جب کہ ملکی مسائل حل کرنے کے لیے کوئی آسمان سے نہیں اترے گا۔لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ ہم اپنے قومی وسائل ضائع کررہے ہیں، لوگ بجلی پانی اور گیس میں بھی چوری کے بہانے ڈھونڈتے ہیں، عام آدمی بھی ٹریفک سگنل کی پابندی کو بےعزتی سمجھتا ہے، ملک میں غیر یقینی کی صورتحال ہے اور بد انتظامی اور کرپشن کے باعث ہم تباہی کے دھانے پر پہنچ گئے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آج کا پاکستان اقبال کے خواب والا پاکستان ہے، ہم آج بھی ایک قوم نہیں بن سکے لیکن اختلاف ختم کرکے صف اول کی قوموں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل حل کرنے کے لئے کوئی آسمان سے نہیں اترےگا لہٰذا مسائل کے حل کے لئے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں قانون کی بالادستی کاپرچم بلند کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے جب کہ یقین دلاتا ہوں انصاف دلانےمیں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…