جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف صف آرا ہوگئیں

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارب روپے کے نئے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مشترکہ احتجاج کی منصوبہ بندی شروع کردی۔عوام پر بھاری ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے 3 اہم اپوزیشن جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کے دوران اس کے خلاف پرزور احتجاج کریں گے۔اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے اس فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس اہم عوامی معاملے پر پارلیمنٹ کو نظر انداز کیا، جس سے ہر شہری متاثر ہوگا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نئے ٹیکس کے نفاذ کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں پوری طاقت کے ساتھ اٹھایا جائے گا اور ہم حکومت کو عوام کے معاشی قتل کی اجازت نہیں دیں گے۔ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کرنے پر اس حوالے سے کہا کہ ہم حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ان کی جماعت حکومت کے اس اقدام کو غیر آئینی اور غیر قانونی سمجھتی ہے اور ایم کیو ایم اس کی ہر فورم پر مخالفت کرے گی۔ڈان سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ اس منی بجٹ نے حکومت کی ہر شعبے میں خراب کارکردگی کا پول کھول دیا ہے اور حکمرانوں کی نااہلی ثابت ہوگئی ہے۔نئے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف احتجاج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ان کی جماعت کا پیپلز پارٹی سے کوئی باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا، تاہم پارلیمنٹ میں یہ معاملہ اٹھائے جانے پر دونوں جماعتیں ہم آواز ہوں گی۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی شازیہ مری، نفیسہ شاہ، اعجاز جاکھرانی اور مخدوم سید مصطفیٰ محمود نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں نئے ٹیکس کے خلاف تحریک التوا جمع کرادی جس میں اس معاملے پر ایوان میں باضابطہ بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…