جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم کب خودکشی کریں گے ؟ عمران خان نے بتادیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا کچھ کہہ نہیں سکتے کہ وہ 2018 سے پہلے ہی کہیں سیاسی خودکشی نہ کرلیں۔پشاور کے نشترہال میں کلین اینڈ گرین پشاورکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت ملک کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، وزیراعظم نواز شریف کا پتہ نہیں کہ 2018 تک کہیں اپنے پاؤں پر کلہاڑی نہ مار دیں اور پتہ نہیں حکومت مدت پوری کرتی ہے یا نہیں تاہم اگر2018 تک صوبے میں ہماری حکومت رہی تو ایک ارب 20 کروڑ درخت لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام اکٹھے ہوں تو ملک چلتا ہے لیکن یہاں حکومت، سیاستدان اور بیوروکریٹس اکٹھے ہوگئے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی واحد حکومت ہے جس نے آنے والی نسلوں کا ذمہ اٹھایا ہےاور ہماری حکومت ہی پاکستان کے نوجوانوں کو قوم کی تعمیر میں استعمال کرے گی۔چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک کے بڑے شہروں میں موحولیاتی آلودگی بہت ہے اس لئے خیبرپختونخوا میں 10 کروڑ درخت لگا دیئے اور25 کروڑ مزید لگائیں گے جب کہ 2018 تک صوبے میں ایک ارب 20 کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقررکیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہونے کے بعد پشاور سینٹرل ایشیا کا مرکز بنے گا اور تحریک انصاف اس شہر کی روشنیوں اور اہمیت کو دوبارہ بحال کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…