جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ اپنے سیاسی تعلقات بہتربنانے کی پالیسی پرعمل درآمد شروع کردیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکوٹاسک دیاہے کہ وہ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت سے رابطہ کریں اورکراچی آپریشن کے حوالے سے ان دونوں جماعتوں کے تحفظات دورکریں، اس ٹاسک کے سبب وفاقی وزیرداخلہ کا اہم بیان سامنے آیاہے جس میں پیپلز پارٹی اورایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے کا اشارہ دیاگیاہے۔حکومتی ذرائع سے معلوم ہواکہ وزیراعظم کی ہدایت پرپیپلزپارٹی اورایم کیوایم سے باضابطہ رابطے سے قبل وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار دونوں پارٹیوں کی قیادت سے پس پردہ رابطے کرکے گرم سیاسی ماحول کوٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں گے۔ دونوں پارٹیوں کی قیادت کو پیغام دیاجائے گاکہ کراچی آپریشن ان کے یا کسی جماعت کے خلاف نہیں ہے اور آپریشن کے کپتان وزیراعلیٰ سندھ ہی ہیں۔اگر کسی رہنما یا کارکن کی گرفتاری پرتحفظات ہیںتواس پربراہ راست حکومت سے بات چیت کی جائے اور ان معاملات پرتنقید نہ کی جائے، اس سے آپریشن کی کارکردگی پرسوال اٹھتے ہیں۔ حکومت کراچی آپریشن پرپارلیمانی جماعتوں کو ان کیمرابریفنگ تجویزدے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے واضح کیا جائے گا کہ قومی اداروں کی جانب سے گرفتاریوںسے حکومت کاکوئی تعلق نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…