جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

مسلمان وزیر نے شاہی امام احمدبخاری پرسنگین الزام لگادیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)سماج وادی پارٹی کے مسلمان وزیر نے شاہی امام احمدبخاری پر آر ایس ایس کاایجنٹ ہونے کاالزام لگادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے اترپردیش کے صوبائی وزیر، اعظم خان نے نئی دہلی کی مسجد کے شاہی امام پران کے بیٹے کی ہندو لڑکی سے شادی کے حوالے سے سخت تنقید کی ہے اور کہا کہ راشٹریہ سوامی سیوک سنگھ امام بخاری کے بیٹے کی ہندولڑکی سے شادی پرخاموش کیوں ہے ¾میرے بیٹے نے ہندولڑکی سے شادی کی ہوتی توطوفان کھڑا ہو جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ شاہی امام آرایس ایس کے ایجنٹ ہیں جس کی وجہ سے اتنے بڑے واقعہ پر آرایس ایس خاموش ہے۔ اس سے قبل اعظم خان شاہی مسجدکے پیش امام پربی جے پی کاایجنٹ ہونے کاالزام بھی لگاچکے ہیں۔دوسری طرف مسلمان وزیر کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امام بخاری نے اعظم خان کو مسلمان کمیونٹی کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ قرار دیدیا ¾ ان کی اہلیہ پر بھی تنقید کی ہے۔ شاہی مسجدکے پیش امام نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اوروزیراعلی ٰکوخط لکھا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اترپردیش کے کیبنٹ منسٹرکمیونٹی کے ماتھے پرکلنک کاٹیکہ ہیں لہٰذا انہیں فوری طور پر کابینہ سے نکالا جائے ، شاہی مسجدکے پیش امام نے اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ پربھی سخت تنقید کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…