اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف زیادہ مقبول ہیں،وزیراعظم کو اختیارات آئین دیتا ہے،کراچی آپریشن میرٹ پر ہورہا ہے،آصف علی زرداری کسی خوف سے بیرون ملک میں نہیں ہیں علاج کیلئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید بہت بڑی لیڈر تھیں ان کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہوگا۔آصف علی زرداری بھی تجربہ کار اور سیاست کو سمجھتے ہیں۔بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے ہی پیپلزپارٹی کو بچایا اور مفاہمت کی سیاست کرکے5سال تک حکومت کی پیپلزپارٹی کے پاس اکثریت نہیں تھی لیکن آصف علی زداری نے کمال قیادت سے مفاہمت کی پالیسی اپناتے ہوئے حکومت کی مدت پوری کی ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نئے دور کے لیڈر ہیں ان کی پرورش بے نظیر بھٹو نے کی،بلاول بھٹو اب پارٹی کو لیکر آگے جائیں گے،پیپلزپارٹی ایک سوچ کا نام ہے۔نیب نے کوئی نیا کیس مجھ پر نہیں بنایا جو کیس سوموٹو ایکشن کے تحت بنے تھے وہی چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کے بعد میرے اثاثوں میں کمی ہی ہوئی ہے۔آصف علی زرداری گرفتاری کے خوف سے بیرون ملک نہیں گئے وہ بیماری کی وجہ سے گئے جب صدر تھے تو بھی وہ علاج کیلئے گئے تھے۔نوازشریف اور ہمارے درمیان مک مکا میثاق جمہوریت پر ہی تھا،جس کے تحت صرف حکومت گرانا نہیں ہوگا تاہم اپوزیشن کا کردار بھرپور ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات صاف شفاف نہیں مانتا تاہم عمران خان کے دھرنے کے اقدام کو تسلیم نہیں کیا اور ہم نے جمہوریت کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن میرٹ پر ہورہا ہے،ڈاکٹر عاصم حسین سے3ماہ میں جو تفتیش ہوئی وہ عوام کے سامنے آنی چاہئے۔وزیراعظم کو اختیارات آئین دیتا ہے جو بھی وزیراعظم ہوگا بااختیار ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف زیادہ مقبول ہیں،آرمی چیف کا مقبول ہونا جمہوریت کیلئے خطرہ نہیں ہے،آرمی چیف کی مقبولیت کا مقابلہ وزیراعظم سے نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے مفاد میں ہے اس کو متنازعہ نہیں بننا چاہئے۔
راجہ پرویز اشرف کے تہلکہ خیز انٹرویو نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سنت یہ بھی ہے
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے ا...



















































