اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 30نومبرکو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کی تفصیلات سامنے آ گئیں، 300جنرل ممبرز میں سے 5امیدوار بلامقابلہ منتخب جبکہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کا کوئی امیدوار بلامقابلہ منتخب نہیں ہو سکا،یونین کونسلز کے بھی متعدد ممبران بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں 3خواتین اور 1نوجوان امیدوار شامل ہیں، اسلام آباد کی 10یونین کونسلوں میں 10غیر مسلم امیدواربھی کامیاب ہو گئے، یونین کونسل نمبر 8سے 3، یونین کونسل 16 سے 2، یونین کونسل 23اور 33 سے 2,2 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔یونین کونسل نمبر 6,11,17,19,34اور 36سے ایک ایک امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوا۔ یونین کونسل نمبر 45,46,48اور 50 سے ایک ایک امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین اور وائس چیئرمین کا کوئی امیدوار بلامقابلہ منتخب نہیں ہو سکا۔