جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پاکستان پر 500خاندان قابض ہیں ،عمران خان

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 500خاندان ملک پر قابض ہیں ،میرے خلاف دو ایف آئی آر کٹ چکی ہیں، لگتا ہے، تیسری کٹ جائے گی،مجھے ایسی ایف آئی آرز کی کوئی پرواہ نہیں ہے، ا سحاق ڈار نے پچھلے دو سال میں 430 ارب روپے کی پراپرٹی خریدی، گزشتہ روز عوام پر 40ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگا دیئے، نواز شریف نے گلگت بلتستان میں 40 ارب کا پیکج دیا لیکن الیکشن کمیشن نے نہیں روکا ، الطاف بھائی آپ کو باہر سے خطرہ نہیں ہے، لگتا ہے اندر سے ہی مائنس ون کا خطرہ ہے، میرے پاس کوئی عہدہ اور وزارت نہیں ، ہمیں کیوں روکاجا رہا ہے،کراچی کی پولیس ٹھیک کردی جائے تو رینجرز کی ضرورت ختم ہوجائے گی ۔وہ ہفتہ کو بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کے دوران ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ خدا کا شکر کہ اس نے کراچی کی عوام کو جگا دیا، الیکشن کمیشن کوئی ایک ملک کا نام بتائے جہاں پارٹی چیئرمین اپنے عوام میں نہیں جا سکتا،میرے پاس کوئی عہدہ اور وزارت نہیں ، ہمیں کیوں روکاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں دنیا میں کوئی جمہوری ملک بتادو جہاں ایک پارٹی چیئرمین جس کے پاس کوئی انتظامی عہدہ نہیں ہے اس کو انتخابی مہم میں جانے سے روکا جاتا ہے ایسا دنیا کی کسی جمہوریت میں نہیں ہوتا بلکہ آمریت میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے گلگت بلتستان میں 40 ارب کا پیکج دیا لیکن الیکشن کمیشن نے نہیں روکا ،پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے پہلے کسان پیکج دیا گیا،این اے 154 میں اڑھائی ارب روپے کا پیکج دیا گیا،این اے 122 کے الیکشن میں ریلوے کے وزیر نے ریلوے کالونی میں مہم چلائی،الیکشن سے پہلے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ بانٹے جاتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے کبھی بھی حکمران جماعت کے خلاف کارروائی نہیں کی۔نئے ٹیکسوں کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ 500خاندان ملک پر قابض ہیں اسحاق ڈار نئے نئے ٹیکس لگارہے ہیں جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پچھلے دو سال میں 430 ارب روپے کی پراپرٹی خریدی، گزشتہ روز عوام پر 40ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگا دیئے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو کہنا چاہوں گا کہ ملک سے پیسہ باہر جارہا ہے ، بجائے پیسہ ملک میں واپس لانے کے ، سوئس بنکوں سے زرداری کا پیسہ واپس لانے کے عوام پر نئے نئے ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔ انہونے کہا کہ 126دن کے دھرنے نے لوگوں کو سبق دیا کہ حقوق کیلئے باہر نکلنا ہے اور اپنے حق کیلئے پاکستان کے عوام کھڑے ہو گئے ہیں، یہ مصنوعی جمہوریت ہے، ہمارے راستے بند نہ کریں، جمہوریت کو تباہ کیا جا رہا ہے، میرے خلاف دو ایف آئی آر کٹ چکی ہیں، لگتا ہے آج تیسری کٹ جائے گی۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والو آپ میں سب سے زیادہ شعور ہے، پاکستان کی ساری تحریکیں کراچی سے شروع ہوئیں، کراچی والے پڑھے لکھے اور باشعور لوگ ہیں، کراچی کے لوگوں کو تقسیم کیا گیا، کراچی اوپر آئے گا تو پورا پاکستان اوپر آئے گا، کراچی کے لوگوں کو امن چاہیے،کراچی کی پولیس سے سیاست ختم کر کے پولیس کو آزاد کیا جائے تو رینجرز کی ضرورت نہیں پڑے گی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا پہلا جلسہ دیکھا جس میں الطاف حسین کی کوئی تصویر نہیں تھی اور نہ ہی تقریر سننے کو ملی،الطاف بھائی کو پیغام دینا چاہوں گا کہ الطاف بھائی آپ کو باہر سے خطرہ نہیں ہے، لگتا ہے اندر سے ہی مائنس ون کا خطرہ ہے، بلکہ پارٹی کے اندر ہی مائنس ون فارمولہ پر کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام سب سے زیادہ باشعور ہیں ، تمام تحریکیں کراچی سے شروع ہوئیں کراچی کے لوگوں کو امن چاہیے، کراچی کو نفرتیں نہیں چاہئیں،کراچی میں امن کو بہتر وہ لوگ کرسکتے ہیں جو پولیس کو غیر سیاسی کریں گے آج کراچی کی پولیس ٹھیک کردی جائے تو رینجرز کی ضرورت ختم ہوجائے گی اور اگر کراچی میں پولیس ٹھیک ہو گی تو امن آئے گا، امن آئے گا تو خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی نے خیبرپختونخوا کی پولیس کی تعریف کی۔ عمران خان نے کہا کہ سب سے امیر شہر ہونے کے باوجود کراچی میں پانی نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف انشاء اللہ نیا کراچی بنائے گی۔اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 5دسمبر انقلاب اور تبدیلی کا دن ہے، لگ رہا ہے کہ نیا کراچی وجود میں آ رہا ہے، عوام 5دسمبر کو کرپٹ مافیا اور اسٹیٹس کو کے خلاف ووٹ دیں، کراچی کو استنبول کی طرح خوبصورت شہر بنائیں گے، آج نوجوانوں کے جنون کا طوفان ہے، کراچی کے لوگ امن چاہتے ہیں، پچھلے 30سال سے کراچی نے بڑے دیکھ برداشت کئے، کراچی کو خوبصورت اور پرامن شہر بنائیں گے اور شہریوں کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی ماں ہے اور ماں کی گود میں کسی نے اسلحہ و بارود رکھ دیا ہ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…