لاہور (نیوز ڈیسک)شیوسینا کے غنڈے پاک بھارت سیریز سے متعلق ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے ، بھارتی میڈیا نے دباؤ میں آکر پاک بھار ت سیریز نہ ہونے کی خبریں نشر کرنا شروع کردیں۔ پاک بھارت سیریز کے لیے کبھی ہاں تو کبھی ناں ، شہریار خان بھارت گئے تو شیوسینا نے روایتی غنڈہ گردی سے ان کا استقبال کیا۔ بورڈ کے دونوں بڑوں کی بیٹھک لگی دبئی کے مقام پر۔ جائلز کلارک نے کیا ثالث کا کردار ادا اور نیوٹرل وینو کو یو اے ای سے سری لنکا کا راستہ دکھایا۔ ہندو بنیے نے کی پی سی بی سے منافع میں حصے کی ڈیمانڈ۔ بھارتی میڈیا نے پہلے 15 دسمبر میں سیریز شروع ہونے کا شوشہ چھوڑا تو دوسری جانب بھارتی میڈیا نے ہی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم کا آغاز کردیا۔ پھر وزارت برائے امور خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے پینترا بدلا اور کہہ ڈالا کہ پاک بھارت سیریز پر ان کی حکومت کے درمیان ابھی کچھ طے نہیں پایا۔ پاکستانی حکومت نے پی سی بی کو تو سری لنکا میں کھیلنے کا اجازت نامہ دیا لیکن بھارتی بورڈ کو بڑوں کی ہے اجاز ت کا انتظار۔ ادھر انتہا پسند بھارتی تنظیم شیوسینا نے اپنی حکومت پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے جس کے بعد بھارتی میڈیا کا موقف سامنے آیا ہے کہ پاکستان اور بھارت سیریز کا امکان سری لنکا میں بھی نہیں ہے ، پر شائقین کرکٹ کو آخری اوور پر ہے نتیجے کا انتظار۔