جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں پہلے بلدیاتی انتخابات کے قانون میں خاموشی سے ترامیم کرلیں

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں پہلی بار ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے قانون میں خاموشی سے ترامیم کرلی ، واضح رہے کہ پہلے ہی اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ءاور وزارت داخلہ کی جانب سے تیار کئے جانے والے قانون میں ابہام پایا جاتا ہے ، بلدیاتی انتخابات میں خواتین کے لئے مختص سیٹوں اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تحت منتخب ہونے والے میئر میں بھی تضاد پایا جاتا ہے ۔ انتہائی کم قیمت وقت میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ دو ہزار پندرہ میں تبدیلی سے اس بات کا خدشہ پیدا ہوگیا کہ حکومت میٹرو پولیٹن اسلام آباد کے پہلی بار ہونے والے انتخابات میں اہم سیٹ ” میئر “ کو اپنے زیر سایہ رکھنا چاہتی ہے حکومت نے صدارتی ایکٹ کے تحت ایک سمری وزارت داخلہ کو بھجوائی ہے جس کی لوکل گورنمنٹ ترامیم شدہ قانون دو ہزار پندرہ کا نام دیا گیا ہے اس قانون کے ذریعے ڈپٹی میئر کی تعداد ایک سے بڑھ کر تین کردی گئی ہے جو کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترامیم شدہ دو ہزار پندرہ کے سیکشن (12) کو بڑھا کر کی گئی ہے سیکشن 12 کے سب سیکشن تین کے مطابق میئر اور ڈپٹی کا انتخاب منتخب ہونے والے میٹرو پولیٹن کے ممبر جس میں پچاس یونین کونسل کے چیئرمین خواتین ٹینکو کریٹ ، یوتھ ممبر اور غیر مسلم شامل ہیں منتخب کرینگے تاہم وزارت داخلہ قانون کے مطابق یونین کونسل کے جنرل سیٹوں پر منتخب ہونے والے ممبران میئر اور ڈپٹی میئر کو منتخب کرنے کے قابل ہوں گے ۔ سیکشن 12 کے سب سیکشن (2) کے مطابق کارپوریشن کی خواتین سیٹیں 33فیصد سے کم نہیں ہونی چاہیے وزارت داخلہ قانون کے تحت یہ حق رکھتی ہے کہ کل 66ممبران میں سے 9سیٹیں خواتین کیلئے مختص کیں جبکہ میئر اور ڈپٹی میئر کو منتخب کرنے کا طریقہ کار بھی اس کے علاوہ کاغذ میں موجود ہے جس کے تحت الیکشن کروائے جارہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…