لاہور ( نیوزڈیسک ) شیوسینا کے غنڈے پاک بھارت سیریز سے متعلق ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے ، سری لنکا میں کرکٹ سیریز پر بھی احتجاج شروع کر دیا۔ بھارتی میڈیا کو اپنا حمایتی مل گیا ، شیو سینا پاکستان کیساتھ نفرت کا اظہار کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر روایتی غنڈہ گردی اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔ ادھر پاکستانی وزیر اعظم نے سری لنکا میں سیریز کی اجازت دی تو ادھر نفرتوں کے بیوپاری تلملا اٹھے۔ شیوسینا نے پاک بھارت سیریز سری لنکا میں کھیلنے پر بھی اعتراض کر دیا۔ انتہا پسند بھارتی تنظیم نے اپنی حکومت پر دباو¿ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت بی سی سی آئی کو پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے روک کر رکھے۔ اس سے قبل جمعرات کو بھارتی حکومت نے پاکستان کیساتھ سیریز کھیلنے سے متعلق اجازت دی۔ تنگ نظر بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کیا تو حکومت نے اپنے ہی بیانات کی تردید کر دی۔ پاک بھارت کرکٹ سیریز اب کھیل سے زیادہ سیاسی معاملہ بنتا جا رہا ہے۔