جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ایان علی کے پاسپورٹس کی واپسی کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی کے پاسپورٹس کی واپسی کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل ایان علی اپنے پاسپورٹس واپس لینے کے لئے راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے ڈیوٹی جج صابر سلطان کی عدالت میں پیش ہوئیں اور عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے 10، 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے اور شخصی ضمانت کا بیان حلفی جمع کرایا۔ ماڈل ایان علی کی جانب سے جمع کرائے گئے شخصی بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ ہر تاریخ پر باقاعدہ اور بروقت پیش ہوں گی۔ڈیوٹی جج صابر سلطان نے ماڈل ایان علی کے مچلکے اور بیان حلفی منظور قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹس کی واپسی ایک حساس نوعیت کا معاملہ ہے اس لئے معاملے کو ٹرائل کورٹ کے جج کے پاس ہی پیش کیا جائے۔ جس پر عدالت واپس لوٹ اپنی منزل کی جانب لوٹ گئیں اور کہا کہ وہ اپنے پاسپورٹس کے حصول کے لئے 30 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش ہوں گی۔واضح رہے کہ ایان علی کو رواں برس مارچ میں ساڑھے 5 لاکھ ڈالر دبئی اسمگلنگ کے الزام مین گرفتار کیا گیا تھا اور کسٹم حکام نے ماڈل کے پاسپورٹ بھی اپنے قبضے میں لے لئے تھے تاہم 3 روز قبل راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10، 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے اور شخصی ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…