جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

بھار ت کی پاکستان دشمنی ایک بار پھر واضح ہو گئی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو جمعہ کے روز نئی دہلی میں راشٹر پتی بھون میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا۔معروف پبلشر اور ملیالم منوراما کے سابق ایڈیٹر کے ایم میتھیو کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کے لیے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو تقریباً 10 روز قبل دعوت نامہ بھیجا گیا تھا ، تاہم جمعرات کو رات گئے انہیں فون کر کے انہیں بتایا گیا کہ ان کا دعوت نامہ منسوخ کر دیا گیا ہے اور سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معذرت بھی نہیں کی گئی۔ ہائی کمشنر عبدالباسط نے فون پر نمائندہ جنگ خالد محمود خالد سے بات کرتے ہوئے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ ان کا دعوت نامہ واپس لینے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔تقریب کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہائی کمشنر کو ایوان صدرمیں مدعو کرنے سے قبل دفتر خارجہ کی اجازت لینا ضروری ہوتا ہے لیکن عجلت میں ایسا نہیں ہو سکا اس وجہ سے ان کا دعوت نامہ واپس لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…