جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

امن کے لیے بھارت سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلٹیا(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ امن کے لیے بھارت سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔مالٹا میں وزیراعظم نوازشریف اور ان کے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کےدرمیان ملاقات ہوئی جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے، ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی جب کہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دولت مشترکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جب کہ برطانیہ کو اپنا قریبی دوست اور قابل اعتبار شراکت دار سمجھتے ہیں اور افغان مفاہمتی عمل میں چین، امریکا سمیت دوسرے ملکوں کی شمولیت معاون ثابت ہوگی۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2 سال کے دوران دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے جب کہ امن کے لیے بھارت سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا 3 روزہ 24 واں اجلاس مالٹا کے شہر ویلیٹا میں شروع ہوچکا ہے جس میں 53 ممالک شرکت کررہے ہیں جب کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندہ وزیراعظم نوازشریف کررہے ہیں۔ دولت مشترکہ کے اجلاس کے دوران اپنی دیگر مصروفیات میں وزیراعظم دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…