اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم نو از شریف کی نواسی آنسہ مہرالنساء صفدر نے یونیورسٹی آف لندن سے قانون کا امتحان امتیاز کے ساتھ پاس کرلیا ہے وہ محترمہ مریم نواز اور کیپٹن محمد صفدر رکن قومی اسمبلی و چیئرمین مجلس قائمہ برائے آئی ٹی کی صاحبزادی ہیں۔ آنسہ مہرالنساء آئندہ ماہ چوہدری راحیل منیر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں انہیں یونیورسٹی آف لندن سے ایک باوقار تقریب میں ڈگری تفویض ہوگی جو آئندہ سال کے اوائل میں منعقد ہوگی۔ آنسہ مہرالنساء عصری قوانین اور تاریخ قانون کی ہونہار طالبہ ہیں نتیجے کی رو سے انہوں نے ’’قوانین میں تصادم‘‘، ’’یورپی و اسلامی قوانین میں میرٹ‘‘ کے موضوعات پر امتیاز حاصل کیا ہے۔ مہرالنسا کی نانی خاتون اول محترمہ کلثوم نواز اور محترمہ مریم نواز خوشی کے ان لمحات سے بہرہ اندوز ہونے کے لئے لندن میں موجود تھے جب نتائج کا اعلان ہوا۔ انہیں اس حوا لے سے بے پناہ مسرت حاصل ہوئی اور پورے خاندان سے اعزہ و اقارب نے انہیں اس کامیابی پر ہدیہ تبریک پیش کیا۔ یہ امر قابل تذکرہ ہے کہ وز یراعظم نواز شریف نے بھی پنجاب یونیورسٹی لاہور سے قانون کا امتحان شاندار نمبروں سے پاس کر رکھا ہے تاہم انہوں نے وکالت کو پیشے کے طور پر اختیار نہیں کیا۔ ایوان وزیراعظم کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی نواسی کی اس قابل قدر کامیابی پر انہیں انگریزی ترجمے پرمبنی قرآن حکیم کا نسخہ تحفے کےطور پر دیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کے کنبے میں دوسری پیڑھی کی اولین قانون دان گریجویٹ ہونے کی خوشی کو بڑے عجز کے ساتھ منایا گیا۔ آنسہ مہرالنساء صفدر جنہوں نے گزشتہ ماہ وائٹ ہائوس واشنگٹن میں اپنی نانی اور والدہ کے ہمر اہ امریکی خاتون اول مشعل اوباما سے ملاقات کی تھی قانون کی مزید تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاہم اس بارے میں فیصلہ ڈگری کے اجراکے بعد ہوگا۔
وزیراعظم کی نواسی نے لندن میں جھنڈے گاڑھ دیئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف



















































