کوئٹہ(آئی این پی )ایرانی سرحدی فورسز نے بلوچستان کے علاقے میں چیدگئی میں 4 مارٹر گولے فائر کیے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پاکستانی بارڈر فورسز نے بھی بھرپور کاروائی کی۔ہفتہ کو پاکستانی بارڈفورس کے حکام کا کہناہے کہ ایران نے پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے چیدگئی میں 4مارٹرگولے فائر کیے تاہم کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔پاکستانی سرحدی فورسز نے بھی جوابی کاروائی کی جس کے بعد گولہ باری کا سلسلہ بند ہوگیا۔یاد رہے کہ 17 اکتوبر کو اسی علاقے میں ایرانی فورسز کی جانب سے 18مارٹر گولے فائر کیے گئے تھے جسکے نتیجے میں 2 افراد جاںبحق ہوگئے تھے۔ایرانی فورسز کی جانب سے ماضی میں بھی پنجگور،مند،واشک اورچاغی میں اکثر اوقات مارٹر گولے فائر کیے جاتے رہے ہیں۔پاکستان نے کئی مرتبہ ایرانی حکومت کے ساتھ اسلے مسئلے کو اٹھایا ہے تاہم ایران کا موقف ہے انکی فورسز ایران میں امن وامان کو خراب کرنے والے دہشتگردوں کو نشانہ بناتی ہیں