جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ میں ایک سال پڑا ہے،پرویز رشید

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات و نشریا ت سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ میں ایک سال پڑا ہے اور اس سے قبل مد ت ملازمت میں توسیع کی باتیں ضرب عضب اور اس ادارے کے مفاد میں نہیں ہے ۔ کراچی میں جاری جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کسی سیاسی مصلحت حائل نہیں ہو گی اور اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔پاکستان اور انڈیا کے مابین کرکٹ سیریز یو ای اے میں ہی کھیلنا بہتر ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب میں پنجاب پریس گیلری کے عہدیدران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم کے مختلف ممالک کے دوروں سے سے پہلے ہی بعد میں جتنے بھی دورے کیے ہیں وہ حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل ہیں ۔مختلف ممالک میں انہوں نے عسکری نقط نظر پر عمل درآمد کے لیے وہ اپنے ہم منصبوں کو ملتے ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت کے پوچھے گئے سوال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس معاملے پرکوئی بحث نہیں ہونی چاہیے کہ آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ میں ایک سال پڑا ہے اور اس سے قبل مد ت ملازمت میں توسیع کی باتیں ضرب عضب اور اس ادارے کے مفاد میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور فوج میں میرٹ پر ہی کام ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں جو کہ عدم برداشت ، رواداری کا خاتمہ اور تنگ نظری کا رویہ اپنایا گیا کہ عوام اس کی سزا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دی رہی ہے ان کے مختلف ممالک کے دوروں لوگوں نے احتجاج کیا ۔ پاکستان اور انڈیا کے مابین کرکٹ سیریز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا یو اے ای میں کھیلنا ایک بہترین آپشن ہے اور بھارت میں نفرت کی جو لہر پیدا ہوئی ہے اس سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کے سامنے ایسے واقعات کہ جن میں بھارتی مداخلت شامل ہیں اس حوالے سے ثبوت فراہم کیے کہ اور دنیا کے نظر میں پاکستان کا مقدمہ مضبوط اور بھارت کا کمزور ہوا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کے دھاندلی کے الزامات جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ اور ضمنی الیکشن کے بعد دم توڑ گئے ہیں اور اس الزام سے پی ٹی آئی کی شہرت کو ہی نقصان ہو اہے اس لیے بہتر یہی ہے کہ ان کو تمام نتائج مان لینا ہی چاہیے ۔کراچی آپریشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سیاست اور جرم الگ الگ ہیں کسی کو ان دونوں میں سے ایک کو ڈھال نہیں بننے دیا جائے گا ۔ کراچی آپریشن پوری طاقت کے ساتھ جاری ہے اور جاری رہے گا اس حوالے سے کوئی سیاسی مصلحت حائل نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں ، سیاسی بیروز گار اور دوسرے ممالک چاہتے ہیں کہ سیاسی قوتیں اور اداروں کے درمیان چپقلش جاری رہے لیکن ہمیں مل کر ان کوششوں کو ناکام کرنا ہے اور ماضی کے مقابلے میں 2015ء کا پاکستان زیادہ پرامن ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…