اسلام آباد((نیوزڈیسک)وفاقی وز یر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جہلم میں فیکٹری کو آگ لگانے اور امن عامہ کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے شہر میں فوری طور پر فوج کی تعینات کر نے کا حکم دے دیدیا اور کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وفاقی وز یر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جہلم میں فیکٹری کو آگ لگانے کے واقع کا نوٹس لے لیا ہے اور شہر میں فوری طور پر فوج تعینات کر نے کا حکم دیا ہے ۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج جہلم میں امن کی بحالی اور کسی بھی ناخوش گوار واقعے کو روکنے کیلئے پنجاب حکوت کی رہنمائی میں اپنی قانونی اور آئینی ذمہ داریاں پوری کرے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔