اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نواز شریف نے ایم این اے طارق فضل چوہدری کو وزیر مملکت بنانے کی منظوری دیدی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد سے منتخب ہونے والے قومی اسمبلی کے ممبر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وفاقی وزیر بنانے کی حتمی منظوری دیدی انہیں کیڈ کی وزارت سونپی جائے گی اس سے پہلے وزیر مملکت کیڈ عثمان ابراہیم یہ فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین پیر کے روز ان سے حلف لے لینگے۔