جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

عوام نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کے مخالف عناصر کے تمام خواب خاک میں ملا دیے ،بلاول بھٹو

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پیپلزپارٹی کے کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو دل کی گہرایوں سے مبارکباد دی ہے جنہوں نے مخالفین کی تمام پروپئگنڈہ کو کچرے کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے، پارٹی کے کامیاب امیدواروں کے نام اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ کی جیت جھوٹ پر سچ کی فتح ہے، آپ کی جیت ڈکٹیٹروں کے کارندوں پر جمہوریت پسندوںکی فتح ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تمام 8اضلاع پر پیپلزپارٹی کی کامیابی کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی پیپلزپارٹی کی جانب سے تمام 14اضلاع جیتنے پر عوام کا مشکور ہوں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور خصوصاً سندھ کے عوام نے ایک بار پھر یہ ثابت کرکے دکھایا ہے کہ وہ ہر حالت میں شہیدوں کی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، اس ملک کے ننگے پاﺅں چلنے والے اور پسماندہ عوام سے ہماری وابستگی اوررشتے کی جڑیں انتہائی مضبوط جڑی ہوئی ہیں اور اسی وابستگی اور رشتے کا بھرم رکھنے کے لیے ہی ہمارے ماضی کے نسلوں نے اپنا خون اور پسینہ،اپنی زندگیاں اور موت اسی عوام کے لیے وقف کیے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹھٹھہ، سجاول، تھرپارکر، عمرکوٹ، دادو، نوشہرو فیروز،جامشورو، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان، شہید بینظیرآباد، مٹیاری، میرپورخاص، حیدرآباد اور بدین اضلاع میں بے مثال کامیابی پر وہاں کے عوام اور پارٹی کارکنان کا بھی شکرگذار ہوں، انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام نے آج کے گوئیبلز( ہٹلر کا ساتھی) اور ان کے مسلح حواریوں کے پول کھول کر رکھ دیے ہیں اور ان کے بے بنیاد سیاسی تجزیوں اور زہر آلود پروپئگنڈہ کے باوجود اس شفاف اور انتہائی آزادانہ بلدیاتی انتخابات میںعوام پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑا رہا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابات کے آخری لمحات میں الیکشن کمیشن کے چند تکراری فیصلوںکے ساتھ ساتھ چند سیاسی یتیموں کے زبردستی اتحاد کا مقصد صرف اور صرف پیپلزپارٹی کو کمزور کرنا تھا لیکن عوام اور جمہوریت پسندقوتوں نے بڑے پئمانے پر اس سازش کو ناکام بنا دیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ووٹرز اور کارکنان میری ذاتی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے یہ ثابت کرکے دکھایا ہے کہ پیپلزپارٹی ہی عوام کی محافظ جماعت ہے جو گذشتہ 5دہایوں سے ان کے دشمنوں سے مقابلہ کر رہی ہے اور ساتھ ساتھ مختلف اوقات پر مختلف اشکال میں ظاہر ہونے والی آمرانہ قوتوں سے لڑ رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے عوام نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کے مخالف عناصر کے تمام خواب خاک میں ملا دیے ہیں اور ان کے حواریوں کو بے مثال شکست دی ہے جبکہ باقی ماندہ غباروں سے بھی جلد ہی ہوا نکل جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…