جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

آرمی چیف وزیراعظم کی منظوری سے امریکا گئے،وفاقی وزیر داخلہ

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیوزڈیسک).وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ آرمی چیف وزیر اعظم کی منظوری کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہیں، اس حوالے سے سول ، ملٹری مشاورت بھی ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ غیر ملکی دوروں میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کا ایجنڈا ایک ہوتا ہے،وزیر اعظم نہ صرف آرمی چیف بلکہ ان کے پورے وفد کے دورے کی منظوری دیتے ہیں، آرمی چیف کے وزیر اعظم کی منظوری کے بغیر امریکا جانے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں ۔چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کو مزید جلد آگے بڑھائے گی، اٹارنی جنرل باہر ہیں، ان کی واپسی پر حکومت مشاورت کے بعد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آگے بڑھے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ خانانی اینڈ کالیا کے ذریعے 63 ہزار سے زائد بااثر پاکستانیوں نے اربوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی ہے ، امریکی حکومت سے تفصیلات لے کر یہ معاملہ سپریم کورٹ میں لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ واہگہ پر نشے میں دھت بھارتی کی گاڑی پاکستانی گیٹ سے ٹکرانے کا معاملہ فلیگ میٹنگ میں اٹھایا ہے، اگر ایس پاکستانی سائیڈ سے ہوتا تو بھارت دہشت گردی کی کوشش قرار دے کر پوری دنیا میں واویلا مچا چکا ہوتا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ ڈی پورٹیز کے حوالے سےنئے معاہدے تک کوئی ایئر لائن ڈی پورٹی کو پاکستان لائی تو اسے جرمانہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…