سلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے سانحہ پشاور کے 4دہشت گردوں کی رحم کی اپیل مسترد کردی ہے ۔واضح رہے کہ چاروں دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے اے پی ایس سکول حملے میں سزائے موت سنائی تھی ۔سزا یافتہ دہشت گردوں نے سزائے موت پر رحم کی اپیل کی تھی۔وزیر اعظم نواز شریف نے رحم کی اپیل مسترد کرنے کی سفارش کی تھی جس پر صدر نے سانحہ پشاور کے چار دہشت گردوں کی موت کی اپیل مسترد کر کے نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے ۔دہشت گردوں میں علی ،مجیب الرحمان ،عبد السلام اور سبیل کے نام شامل ہیں جو کہ ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں قید ہیں ۔