اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان بھارت کے درمیان خفیہ سفارتکاری کے چینل ٹریکII کے تحت شرع ہونے والے مذاکرات میں شرکت کیلئے سابق وفاقی وزیر اور سفیر شیری رحمان بھارت روانہ ہوگئی ہیں، ان مذاکرات میں وہ پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی۔ مذاکرات رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے جن میں کشمیر سمیت تماما مور پر بات چیت ہوگی۔ اس سے قبل گزشتہ سال دبئی میں ہونے والے خفیہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سابق سفیر برائے افغانستان ہمایوں خان نے کی تھی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت بھارت کے سابق جنرل شوک مہتا کررہے تھے۔ ان مذاکرات سے قبل ٹریک II کا جو دور ہوا تھا اس میں پاکستان کی نمائندگی شیری رحمان کررہی تھیں جبکہ وفد میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود سمیت کشمیری قیادت دونوں ممالک کے سفارتی اور دفاعی ماہرین شامل تھے۔اخبار نئی بات کے مطابق طویل تعطل کے بعد دونوں ممالک ایک مرتبہ پھر خفیہ سفارتکاری کے لئے ٹریک ٹو کی بحالی پر رضامند ہوگئے ہیں، ان مذاکرات کیلئے پاکستان کے تھنک ٹینک جناح انسٹی ٹیوٹ اور آسٹریلیا انڈیا انسٹی ٹیوٹ میزبانی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ مذاکرات میں کشمیری نمائندوں سمیت دونوں ممالک کے ماہرین شریک ہوں گے۔ مذاکرات نئی دہلی میں ہوں گے