کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماشرجیل میمن نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی سندھ سے کلین سویپ کیاہے۔بدین میں بھی حکومت پیپلزپارٹی کی بنے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سے لوگ محبت کرتے ہیں ،پیپلزپارٹی نے میٹروبس اورموٹرویزنہیں بنائیں لیکن دوسرے عوامی مسائل حل کئے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے منفی پروپیگنڈے کے باوجودعوام نے پیپلزپارٹی کوووٹ دیئے ،سندھ میں سڑکوں اورصاف پانی کے منصوبوں پرکام جاری ہے